ETV Bharat / city

نوئیڈا: آلودگی پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم - Special campaign to control pollution in noida

ڈی ایم نے تمام افسران کو ایکشن پلان تیار کرنے اور اسے حتمی شکل دینے اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوئیڈا: آلودگی پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 4:47 PM IST

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع مجیسٹرٹ سوہاس ایل وائی (DM Suhas LY ) نے این جی ٹی اور آلودگی کنٹرول بورڈ کے معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے مقصد سے ضلع ماحولیات کمیٹی کی ایک آن لائن میٹنگ کی۔

انہوں نے تمام افسران کو ایکشن پلان تیار کرنے اور اسے حتمی شکل دینے اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ گوتم بدھ نگر صنع زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے ماحول کے بارے میں بہت حساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ محکمے کے افسران اپنے اپنے محکمے کا ایکشن پلان تفصیل سے تیار کریں اور اسے حتمی شکل دیں۔ تاکہ پورے ضلع میں این جی ٹی کے قوانین اور آلودگی کنٹرول بورڈ کے قواعد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے آلودگی کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں اور تینوں اتھارٹی سے کہا کہ دیوالی سے پہلے تمام متعلقہ افسران ایک ٹیم تشکیل دیں اور ضلع میں تعمیراتی مقام پر آلودگی پر قابو پانے کے مقصد سے تمام قوانین پر عمل کریں۔ اسی طرح محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے افسران مل کر ضلع کی فضائی آلودگی اور صوتی آلودگی پر قابو پانے کے مقصد کے تحت مشترکہ مہم چلاتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کریں۔ تاکہ ضلع کی فضائی آلودگی معیار کے مطابق رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: خاتون شوٹر کے ساتھ بدسلوکی

انہوں نے محکمہ زراعت، اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں آتشزدگی کے واقعات کو روکنے کے لیے خصوصی کوششیں کریں۔ تمام افسران کوشش کریں کہ ضلع میں کہیں بھی کوئی کسان اپنے کھیتوں میں پرالی نہ جلائے۔ شہر کے علاقوں میں کچرا جلانے کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.