ETV Bharat / city

کرناٹک میں کورونا کیسز تقریباً ڈھائی لاکھ، شفایابی کی شرح میں بھی اضافہ

ریاست کرناٹک میں کورونا کے 8642 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ،لیکن شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 65.76 فیصد پہنچ گئی جو منگل کو 65.13 اور پیر کو 63.68 فیصد تھی۔

Corona case in Karnataka about 2.5 million
کرناٹک میں کورونا کیسز تقریباً ڈھائی لاکھ، شفایابی کی شرح میں بھی اضافہ
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 10:44 PM IST

ریاست کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8642 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بدھ کو بڑھ کر ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے 65 فیصد سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد 249590 ہوگئی ہے، نئے کیسز میں سب سے زیادہ 2804 بنگلور شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔

اس دوران 7201 مریضوں کے صحت مند ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 164150 ہوگئی ہے، شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 65.76 فیصد پہنچ گئی جو منگل کو 65.13اور پیر کو 63.68 فیصد تھی۔

اس عرصہ میں 126 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4327 ہوگئی ہے، تشویش کی بات یہ ہے کہ ریاست میں فعال کیسز میں آج 1315 کا اضافہ درج کیا گیا، آج ریاست میں سرگرم معاملے بڑھ کر 81097 ہوگئی جو منگل کو کم ہوکر 79782 رہ گئی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرناٹک انفیکشن کے معاملے میں پورے ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.