ETV Bharat / city

پی ایف آئی، آر ایس ایس کے نظریے کے خلاف ہے: انیس احمد - کرناٹک کے وزیر داخلہ بسوراج بومائی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکریٹری انیس احمد نے کہا کہ 'پی ایف آئی ہندو مخالف نہیں بلکہ آر ایس ایس کے نفرت بھرے نظریہ کے خلاف ہے۔'

Anis Ahmed, National General Secretary, Popular Front of India
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 7:26 PM IST

Updated : Feb 25, 2021, 8:09 PM IST

ریاست کرناٹک کے میں منگلورو میں چند ایام قبل پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے اپنا 13 واں یوم تاسیس منایا جس دوران منگلورو شہر میں تنظیم کے جنرل سیکریٹری انیس احمد نے اجلاس میں ایک تقریر کی جس پر تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکریٹری انیس احمد

اجلاس کے فوری بعد کرناٹک کے وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاپولر فرنٹ کے رہنما انیس احمد کی تقریر ملک مخالف ہے اور انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی کہ انیس احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اس ضمن میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکریٹری انیس احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیان میں کوئی ملک مخالف بات نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی دین یا مذہب کی بے حرمتی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'پاپولر فرنٹ کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نفرت بھرے نظریہ و ایجنڈا سے اختلاف ہے جو کہ اصل میں ملک اور ملک کے آئین کے خلاف ہے۔'

PFI's Unity March
پی ایف آئی کا یونیٹی مارچ

مذکورہ تقریر کے متعلق کرناٹک کے وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے کہا تھا یہ نفرت انگیز ہے اور نہ صرف ملک بلکہ دستور ہند کے بھی مخالف ہے۔ وزیر داخلہ بسوراج بومائی کی ہدایت ہر محکمہ پولیس نے پاپولر فرنٹ کے چند کارکنان پر بغیر اجازت یونیٹی مارچ کے پریڈ کرنے، وشو ہندو پریشد کے خلاف نعرے بازی کرنے اور مختلف مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے کے لیے کیسز درج کیے ہیں۔

جنرل سیکریٹری انیس احمد نے بتایا کہ پاپولر فرنٹ کے چند کارکنان پر مقدمات درج کیے گئے ہیں اور یہ یقینا غیر متوقع نہیں ہے، مرکز میں موجودہ برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں پر آواز اٹھانے والے تمام تنظیموں و سماجی و سیاسی کارکنوں پر یہ مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

انیس احمد نے کہا کہ ایسے کیسز سے وہ خوف کھانے والے نہیں ہیں اور وہ ملک کے جمہوری اقدار اور ان کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد بھی کریں گے اور اپنے اختلاف رائے کو جاری رکھیں گے۔

Last Updated : Feb 25, 2021, 8:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.