بتایا جارہا ہے کہ شادی محض اس لیے توڑی گئی کیونکہ سسرالی والے بار بار بھاری بھرکم جہیز کا مطالبہ کررہے تھے۔
لڑکی کے خالہ زاد بھائی نے بتایا کہ ریگولر سائز کی پلنگ لڑکے گھر پہنچادی گئی تھی لیکن لڑکے نے مبینہ طور پلنگ کو نا صرف واپس کیا بلکہ اسے توڑ بھی دیا اور لڑکی کے والد سے گالی گلوچ بھی کی۔
دلبرداشتہ لڑکی کے والد ذوالفقار عالم المعروف استاد نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کردیا۔