ETV Bharat / city

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس میں استعفے کا دور جاری - مغربی بنگال نیوز

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کے پانچ علاقائی صدور نے اپنے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر بے نظیر موسم نور نے کہا کہ استعفی دینے کی خبر موصول ہونے کے بعد ان سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

five regional presidents of tmc resigned in malda district
مالدہ ضلع ترنمول کانگریس میں استعفے کا دور جاری
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:26 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے پہلے شھبندو ادھیکاری نے استعفیٰ دیا، اس کے بعد رکن اسمبلی جتیندر تیواری آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد آج ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا۔

ترنمول کانگریس ابھی ان دونوں صدمے سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی کہ تبھی مالدہ کے باؤن گولہ کے پانچ بلاک صدور نے استعفی دینے کا اعلان کر دیا، مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر بے نظیر موسم نور نے کہا کہ استعفی دینے کی خبر موصول ہونے کے بعد ان سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، نئی کمیٹی میں ان لوگوں کو شامل نہیں کیا جائے گا، اسی بنیاد پر تمام لوگوں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔ ترنمول کانگریس ضلع کورڈینیٹر دلال سرکار نے کہا کہ ان لوگوں کے جانے سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس میں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو عین وقت پر دھوکہ دے دیں، ان لوگوں کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، استعفی دینے والے مستفیض الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ ضلع رہنما کی کارکردگی سے مایوس ہو کر عہدے سے استعفی دیا ہے پارٹی سے نہیں۔ تعریف الدین اور سیف الدین نے ضلع ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.