ETV Bharat / city

کیرالا: قرنطینہ کے دوران نوجوان کی موت - خون کی جانچ

دبئی سے آئے ایک 26 سالہ نوجوان کی قرنطینہ کے دوران گھر پر موت واقع ہو گئی۔

کیرالہ: قرنطینہ کے دوران نوجوان کی موت
کیرالہ: قرنطینہ کے دوران نوجوان کی موت
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 4:50 PM IST

کیرالا کے ملاپورم میں دبئی سے آیا ایک 26 سالہ نوجوان قرنطینہ کے دوران اپنے گھر میں مردہ پایا گیا اور اس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ارشاد علی نامی یہ نوجوان دبئی میں کورونا سے متاثر ہوا تھا اور چار جولائی کو کورونا کی منفی رپورٹ کے ساتھ ہندوستان واپس آیا تھا۔ وہ تبھی سے قرنطینہ میں تھا۔ ارشاد علی میں اِس وقت کوئی علامات نظر نہیں آرہی تھیں اور وہ اپنے گھر میں آرام کر رہا تھا۔

پولیس ذرائع نے ارشاد علی کے کنبے کے حوالے سے بتایا کہ اس نے بدھ کی رات اپنی والدہ اور دوستوں سے بات چیت کی تھی لیکن اس کے بعد وہ مردہ پایا گیا اور اس کے ناک سے کافی خون بہہ چکا تھا۔

اس کی لاش کو منجری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اس کے خون کی جانچ سے پتہ چلا کہ وہ کورونا سے متاثر تھا اور اس وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے کہا کہ موت کی اصلی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.