لاک ڈاؤن کے درمیان مدھے پورہ شہر میں پولیس انتظامیہ کی سختی کا اثر دیکھا گیا۔ لوگ گھروں سے صرف ضروری کام سے ہی نکل رہے تھے۔ گھروں سے باہر نکلنے والوں سے انتظامیہ سختی سے ساتھ پوچھ تاچھ کی کررہی ہے اور گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے پہلے دن پیر کے روز پولیس کی سخت ہدایات کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل رہے تھے۔ اس کے بعد پولیس انتظامیہ نے سختی کرتے ہوے منگل کے بلا ضرورت گاڑیوں کی آمد و رفت پر چلان کاٹنے شروع کردے جس کے بعد آج لاک ڈاؤن کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے پیش نظر عام سبزیون اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافےکی شکایت پر ضلع انتظامیہ نے اقدامات کرتے ہوئے تاجروں کو مناسب قیمت پر سامان فروخت کرنے کی ہدایت دی۔
ایس ڈی ایم ورندا لال اور صدر ایس ڈی پی او وصی احمد نے سبزیوں کے تھوک- خدرا سمیت کیرانا کے تھوک اور خدرا فروشوں کی دکانوں پر چھاپہ مارا اور انہیں مناسب قیمتوں پر فروخت کرنے کی ہدایت دی۔
عام دنوں میں 12 سے 15 کلو آلو فروخت ہورہا تھا۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آلو کو بدھ کے روز 25 سے 30 روپے میں فروخت کیا گیا تھا۔ سبزی منڈی میں کوبھی 20 روپے کلو، آلو 30 روپے کلو، پیاز 40 روپے کلو، کدو 50 روپے پیس، پرول 160 روپے کلو، دھنیا کا پتا 200 روپے کلو، بیٹ 50 روپے کلو، کٹہل 100 روپے کلو، کھیرا 40 روپے کلو، مولی 30 روپے کلو، کڑیلا 80 روپے کیلو، بھینڈی 80 روپے کلو، بیگن 40 روپے کلو، بھٹہ بیگن 50 روپے کلو، ٹماٹر 40 روپے کلو، 25 بندھا کوبھی 25 روپے کیلو، ساگ 30 روپے کلو، ادرک 200 روپے کلو، لہسن 160 روپے کلو، مرچ 160 روپے کلو، شملہ مرچ 160 روپے کلو، گاجر 80 روپے کلو، بینس 60 روپے کلو، نیبو 5 روپے فی عدد فروخت کیا جارہا تھا لیکن حکام کے ہدایت کے بعد قیمتوں معمول پر لوٹ آئیں۔
اس موقعے پر صدر ایس ڈی ایم وریندا لال نے کہا کہ کسی بھی طرح کی کالا بازاری یا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضروری اشیا کی قیمتوں میں غلط طریقے سے اضافہ کرنا جرم ہے۔ ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ بلا وجہ جمع نہ ہوں۔'