ETV Bharat / city

دادی-نانی کے نسخوں کو عالمی شناخت دلانے کی ضرورت: ہرسمرت - دادی-نانی کے گھریلو نسخہ

ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ 'ہزاروں برسوں سے دادیوں اور نانیوں کی مدد سے ہمارے گھروں میں بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

دادی-نانی کے نسخوں کو عالمی شناخت دلانے کی ضرورت: ہرسمرت

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 2:29 PM IST

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے آج کہا کہ 'ملک کی دواؤں کی مصنوعات اور دادی-نانی کے گھریلو نسخوں کو عالمی سطح پر شناخت دلانے کی ضرورت ہے۔

یہ بات ہرسمرت بادل نے وزارت کے تعاون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لگائے گئے پہلے نامیاتی پیداوار پلانٹ کے افتتاح کے بعد کہی۔ نامیاتی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹی بیگ مینوفیکچرنگ یونٹ ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں لگائی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 'یہ یونٹ عالمی سطح پر 'برانڈ انڈیا' کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔ کوویڈ ۔19 کی وبا نے ایک بار پھر قدرت کی طرف واپس مڑنے کی ضرورت کی نانشدہی ایک بار پھر کی ہے۔ بھارتی دوائیں اور خوشبو دار مصنوعات ملک کی طاقت ہیں۔ ہزاروں برسوں سے دادیوں اور نانیوں کی مدد سے ہمارے گھروں میں بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہیں دوبارہ عالمی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'کیمیائی اور جراثیم کشوں کا استعمال زیادہ تر بیماریوں کی جڑ ہیں۔ نامیاتی مصنوعات کو اپنانے سے اس کا حل ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.