اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں بیوی کے قتل کے الزام میں جیل میں بند قیدی نے بدھ کو بیرک میں بنے باتھ روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ تلسی پور علاقے کے بڑگو گاؤں باشندہ جئے لال (30) نے ضلع جیل کے بیرک میں بنے باتھ روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 19 اپریل سے متوفی اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں ضلع جیل میں قید تھا۔ اہل خانہ کو اس ضمن میں مطلع کردیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع افسر کرونا کرونیش، ایس پی دیورنج ورما ،چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر گھن شیام سنگھ نے جیل پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔