اترپردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹ ہیں، جن میں سے زیادہ تر بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔
یہاں تک کہ امیٹھی سے کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کو شکست ملی ہے۔ یہاں سے بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی نے جیت درج کی ہے۔
یو پی کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ یادو پارٹی دفتر پہنچے۔ انہوں نے صحافیوں سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ وہ پہلے ہی مایاوتی سے اتحاد کرنے کے خلاف تھے اور آج نتیجے بھی سماج وادی پارٹی کے خلاف ہی آئے ہیں۔