اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی عوام کو اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ دیوالی تاریکی پر روشنی، جھوٹ پر سچ اور لامذہب پر مذہب کی جیت کا جشن ہے۔ یہ بعض عداوت پر سادگی و روادی کی جیت کا غماز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سرحد پر شدید گولہ باری، بی ایس ایف جوان ہلاک
گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ فخر و روشنی کا مظہر دیوالی ہندوستانی تہذیب کے طرز زندگی کے اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، جو ہمیں اندھیرے میں اجالے کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیوالی سماج میں خوشحالی لائے تاکہ خود کفیل ہندوستان کا خواب پورا ہو سکے۔