ETV Bharat / city

Yogi Akhilesh Along With 348 Oath Take As MLA: یوگی،اکھلیش سمیت 348 اراکین نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا - urdu news

بی جے پی کے متعدد اراکین بشمول نیل کنٹھ تیواری، انوپما جیسوال، مکٹا سنجیو راجا، سنجئے کمارشرما، انل کمار،ونوشنکراوستھی، لوکیندر پرتاپ سنگھ، ششانک ترویدی اورگیان تیواری نے سنسکرت میں حلف لیا جبکہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے متعدد اراکین بشمول ضیاء الرحمان اورغلام محمد نے اردوزبان میں حلف لیا۔ yogi Akhilesh Along With 348 Oath Take As MLA

یوگی،اکھلیش سمیت 348 اراکین نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 10:10 PM IST

اترپردیش میں 18ویں اسمبلی کی تشکیل کے تحت پیر کو اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھUttar Pradesh Chief Minister Yogi Adityanath اور اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو Opposition Leader Akhilesh Yadavسمیت 403 اراکین اسمبلی میں سے 384اراکین نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔

پروٹیم اسپیکر رماپتی شاستری نے یوگی اور اکھلیش یادو کو اسمبلی میں حلف دلایا۔یوگی کے علاوہ نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک اور دیگر وزراء نے بھی حلف لیا۔

اسمبلی میں جاری حلف برداری تقریب میں متعدد نومنتخب اراکین اسمبلی اپنے کنبے کے ساتھ آئے تھے جنہوں نے اسمبلی کی کاروائی کو راست دیکھا۔

تقریب کے دوران جب ایس پی ایم ایل اے پلوی پٹیل حلف برداری کے لئے آئے تو ایس پی اراکین نے ٹیبل تھپتھپا کر ان کا استقبال کیا۔اس وقت نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ بھی اسمبلی میں موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پلوی نے کیشوموریہ کو کوشامبی کی سراتھو سیٹ سے شکست سے دورچار کیا ہے۔

بی جے پی کے متعدد اراکین بشمول نیل کنٹھ تیواری، انوپما جیسوال، مکٹا سنجیو راجا، سنجئے کمار شرما، انل کمار، ونوشنکر اوستھی، لوکیندر پرتاپ سنگھ، ششانک ترویدی اور گیان تیواری نے سنسکرت میں حلف لیا جبکہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے متعدد اراکین بشمول ضیاء الرحمان اور غلام محمد نے اردو زبان میں حلف لیا۔

حلف برداری کے دوران بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے جہاں جئے شری رام، بھارت ماتا کی جئے، وندے ماترم اور شیر ہند مودی یوگی کے نعرے لگائے وہیں ایس پی اراکین نے جئے بھیم اور جئے سماج وادی کے نعرے بلند کئے۔

ایوان کے لیڈریوگی آدتیہ ناتھ اور اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو پوری تقریب کے دوران اسمبلی میں موجود رہے۔دونوں لیڈروں نے اسمبلی انتخابات میں جیت درج کی ہے۔حلف برداری تقریب منگل کو بھی جاری رہے گی۔

حکمراں جماعت بی جے پی کے اس بار 255اراکین اسمبلی ہیں جبکہ ایس پی کے 111اراکین نے جیت کا پرچم لہرایا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.