لاک ڈاؤن کے پیش نظر اس بار کا رمضان کافی الگ ہوگا۔ لاک ڈاؤن میں پولیس کا کردار اہم ہو جاتا ہے۔ ویسے تو رمضان میں پولیس کو ہر دفعہ ایک الگ ہی ورزش کرنی پڑتی ہے، لیکن اس دفعہ محنت کچھ زیادہ ہی کرنی پڑے گی۔
رمضان کے لیے پولیس نے کیا ہدایت دی ہیں اور کیا خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان تمام مسائل پر بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے رمضان کے تعلق سے کچھ ہدایات بتائی ہیں۔
پولیس خدمات میں لمبا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ اب سے پہلے رمضان میں انہیں صرف محلوں اور چوراہوں پر لگنے والے مجمع پر قابو پانے کا چیلینج ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مہلک وبا کی وجہ سے سماجی دوری بنانا بڑا چیلینج ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں انہیں مولوی اور متولی صاحبان کی مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی عبادت کریں
انہوں اس کے لئے تمام مسلم ممالک میں کئے گئے اقدام کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تمام 800 مساجد میں یہ انتظام کیا گیا ہے کہ 3 افراد نماز ادا کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ روزہ داروں کو تمام اوقات کی آذان باقائدہ سنائی دیں گی۔ افطار کے لئے ضروری اشیا ان کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ لوگ گھروں سے ہی تمام ارکان ادا کریں۔ لیکن انتباہ بھی کیا ہے کہ اگر سماجی فاصلے کو توڑنے کی کوشش ہوئی تو سخت کاروائی کی جائے گی۔