ETV Bharat / city

عالمی یوم فوٹوگرافی: بارہ بنکی میں تقریب کا انعقاد - عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر بارہ بنکی میں تقریب کا انعقاد

اترپردیش کے بارہ بنکی میں عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں فوٹوگرافرز نے شرکت کی۔

عالمی یوم فوٹوگرافی: بارہ بنکی میں تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 4:08 PM IST

عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر بارہ بنکی میں فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شجرکاری بھی کی گئی اور 29 اگست کو فوٹوگرافرز کے لیے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

عالمی یوم فوٹوگرافی: بارہ بنکی میں تقریب کا انعقاد

اس موقع پر زیادہ تر فوٹوگرافرز نے یہ تسلیم کیا کہ موبائل فون کی وجہ سے ان کا کام ضرور متاثر ہوا ہے لیکن دوسری جانب فون معاون بھی ثابت ہوا ہے۔ بارہ بنکی فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کے سرپرست گریش اروڑا نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب فوٹوگرافرز کے لیے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 35 برس قبل جب انہوں نے فوٹوگرافی شروع کی تھی اس وقت بلیک اینڈ وائٹ فوٹو لیے جاتے تھے لیکن اب اس میں جدید طرز کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جارہا ہے۔

فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کے سرپرست بسنت لال جیسوال نے کہا کہ موبائل سے ان کا کام متاثر ضرور ہوا ہے وہیں یہ ان کے لیے معاون بھی ثابت ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ایک اور سرپرست و معروف فوٹوگرافر راجیندر فوٹو والا نے کہا کہ موبائل فون، کیمرے کا متبادل کبھی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کے ذریعہ تصویر لی جاسکتی ہے لیکن کیمرے سے لی گئی تصویر اور موبائل سے لی گئی تصویر میں فرق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم فوٹوگرافی کے موقع پر خصوصی پیشکش

انہوں نے بتایا کہ دستاویزات کے آن لائن ادخال کی وجہ سے بھی فوٹوگرافرس کو کافی نقصان ہوا ہے، کیونکہ آن لائن فارم داخل کرتے ہوئے فوٹوز کو اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے موبائل فون کے فوائد کا بھی اعتراف کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.