ETV Bharat / city

Rampur Public Opinion on UP Polls: اکھلیش کی ریلی میں پہنچی خواتین نے کہا 'ہم تبدیلی چاہتے ہیں' - سماجوادی پارٹی کی بلاسپور رامپور میں ریلی

رامپور ضلع کے بلاسپور اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار امرجیت سنگھ کی حمایت میں کیمیری میں وجے رتھ کے ساتھ پارٹی صدر اکھلیش یادو کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین پہنچیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے حاضرین سے خصوصی بات چیت کی ہے Woman Opinion at Akhilesh Yadav Rally in Bilaspur Rampur۔

says woman attending Akhilesh Yadav rally 'We want change'

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 10:19 AM IST

رامپور: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی تشہیر کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو جگہ جگہ پہنچ کر عوام کے درمیان اپنی بات رکھ رہے ہیں۔ اسی ضمن وہ رامپور ضلع کے پانچوں اسمبلی حلقوں میں پہنچے جہاں ان کا سماجوادی کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس دوران جب وہ بلاسپور اسمبلی حلقہ کے امیدوار امرجیت سنگھ کی حمایت میں کیمیری میں اپنا وجے رتھ لیکر گئے تو مردوں کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل ہوئیں جس میں عمردراز خواتین کی بھی خاصی تعداد تھی Akhilesh Yadav in Bilaspur Rampur۔

ویڈیو دیکھیے

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے بتایا کہ وہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے کافی تنگ آ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، سلینڈر کی جگہ انہیں لکڑیاں جلاکر مٹی کے چولہے پر کھانا بنانا پڑ رہا ہے Public Opinion on Uttar Pradesh Assembly Election at Rampur۔

انہوں نے کسان تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے کسانوں کو کافی تنگ کیا جس کی وجہ 700 سے زائد کسانوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے عزم کق دہراتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم یوپی جیتیں گے، اس کے بعد 2024 کے الیکشن میں بی جے پی حکومت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں۔

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار امرجیت سنگھ کی بیٹی گرویندر کور نے کہا کہ وہ پنجاب کے امرتسر سے اپنے والد کی کامیابی کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینے آئی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاسپور کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس لئے ان کو پوری امید ہے کہ لوگ ان کے والد کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر گروندر کور نے کرناٹک میں جاری حجاب کے مسئلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آئین نے ہر ہندوستانی کو اپنے اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی اجازت دی ہے، اس لئے کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ مذہبی معاملات میں مداخلت کرے۔

معلوم ہوکہ ریاست اترپردیش میں دوسرے مرحلے کا انتخاب چودہ فروری کو ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.