ETV Bharat / city

یوپی میں اگلے پانچ دنوں تک شدید بارش کے امکانات - گرج چمک کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے ریاست اتر پردیش کے مشرقی علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

RAIN IN UP
یوپی میں اگلے پانچ دنوں تک شدید بارش کے امکانات
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 6:53 PM IST

ریاست اتر پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو بتایا کہ مشرقی اترپردیش میں بارش کا اثر مغربی اترپردیش کے مقابلے میں زیادہ رہنے کے آثار ہیں۔ اس دوران 30اگست کو بارش کی تیزی میں کمی آنے کے امکانات ہیں حالانکہ 31اگست کو مشرق تا مغرب تک آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔

اس دوران مہوبہ، باندہ، چترکوٹ، پریاگ راج، کوشامبی، بھدوہی، چندولی، وارانسی، غازی پور، بلیا، اعظم گڑھ، مئو، دیوریا،گورکھپور اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کے آثار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28اگست کو پوری ریاست میں بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کا یہ سلسلہ اگلے مہینے کی ایک تاریخ تک جاری رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.