ETV Bharat / city

بستی: سریو میں طغیانی سے مقامی مکین خوفزدہ - ندی کی آبی سطح

پہاڑی اور میدانی علاقوں میں ہو رہی تیز بارش اور بیراج سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں سریو ندی کے پانی کی سطح خطرے کے نشان کے بالکل قریب پہنچ گئی ہے۔

بستی: سریو میں طغیانی سے مقامی مکین خائف

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 9:23 PM IST

اترپردیش کے ضلع بستی میں خطرے کے نشان کے قریب پہنچ چکی سریو ندی کی بڑھتی طغیانی اور اونچی اٹھتی لہروں سے کم سے کم 100 دیہات کے باشندوں کی رات کی نیند اور دن کا چین اڑا ہوا ہے۔

آفیشیل ذرائع نے ہفتہ بتایا کہ سریو ندی خطرے کے نشان 92.730میٹر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ندی کی آبی سطح میں ایک سینٹی میٹر فی گھنٹے کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد اتوار تک ندی کی آبی سطح کے 92.770میٹر تک پہنچ جانے کے امکانات ہیں۔ پہاڑی اور میدانی علاقوں میں ہو رہی تیز بارش اور بیراج سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ندی کے بہاؤ میں تیزی اور سیلاب کے آثار ہیں۔

ندی کے تیز کٹان سے کٹاریا گاؤں کے پاس بنے ٹھوکر کا اگلا حصہ تقریبا 20میٹر تک تباہ ہوگیا ہے۔ ندی کا تیز دباؤ سفید آباد باندھ پر پارا گاؤں کے پاس بنا ہوا ہے۔

کٹان کو روکنے کے لئے سیلاب کنٹرول کے افسران و ملازمین کلیان پور گاؤں میں بورے میں مٹی ڈال کر دباؤ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریونیو پولیس اور سیلاب کنٹرول کے افسران سیلاب سے بچاؤ کے لئے مختلف طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.