ریاست اترپردیش میں پنچات انتخابات 4 مرحلہ میں منعقد ہونے ہیں جس میں 2 مرحلے کا انتخابات ہوا چکا ہے آج 26 اپریل کو تیسرے مرحلے کے تحت 20 اضلاع جیسے شاملی ، میرٹھ ، مرادآباد ، پیلی بھیت ، کاس گنج ، فیروز آباد ، اوریہ ، کان پور دیہات ، جالون ، حمیرپور ، فتح پور ، اناؤ ، امیٹھی ، بارابنکی ، بلرام پور ، سدھارت نگر ، دیوریا ، چندولی ، مرزا پور اور بلیا میں پنچایت کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
پنچایت انتخابات میں ضلع پنچایت ممبر ، کھیترا پنچایت ممبر، گرام پنچایت صدر اور گرام پنچایت ممبر کی 2 لاکھ 14 ہزار 874 عہدوں پر انتخابات ہونے ہیں، ان پوسٹوں پر 2 لاکھ 29 ہزار 356 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ آج ، صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک متعلقہ 20 اضلاع کے لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار نے تمام 20 متعلقہ اضلاع کے ضلعی الیکشن آفیسران اور کمیشن کے ذریعہ بھیجے گئے مبصرین کو سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنچایت انتخابات پرامن اور منصفانہ انداز میں ہونے چاہئیں، کہیں بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متعلقہ ضلعی مجسٹریٹ اور پولیس کیپٹن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
خراب صحت کی خدمات اور کورونا کے بڑھتے ہوئے وبا کی وجہ سے تیسرے مرحلے کے انتخاب کے لیے ڈیوٹی پر مامور ملازمین میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے، وہیں ریاستی الیکشن کمیشن نے تمام ضلعی انتخابی افسران اور پولیس کپتانوں کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر کووڈ 19 پروٹوکول کی صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنائیں۔
اگر بات کی جائے ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد پنچایت انتخابات کی تو انتخابات میں سبھی امیدوار اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں، گرام پردھان امیدوار ڈاکٹر ہاشم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کہا اگر ہم الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو سب سے پہلے گاؤں کے لوگوں کے لیے فری ایمبولینس مہیا کرائیں گے، دوسرے گرام پردھان امیدوار حشمت علی نے کہا گاؤں میں مدرسہ نہیں ہے ہم بچوں کی بنیادی تعلیم کے لیے مدرسہ قائم کرینگے۔