ETV Bharat / city

دو گروپوں کے مابین شدید جھڑپ کی ویڈیو وائرل

ضلع ہردوئی کے قاسم پورہ گاؤں کی ایک بیوہ خاتوں کو کسان ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے ملنے پر گاؤں کے کچھ لوگوں نے ان پر نازیبا تبصرے کیے جس کے سبب گاؤں میں کافی ہنگامہ ہوگیا۔

ہردوئی: دو گروپوں کے مابین شدید جھڑپ کی ویڈیو وائرل

author img

By

Published : May 12, 2020, 1:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں اپنے شوہر کی موت کے بعد انشورینس اسکیم سے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد وصول کرنے کے بعد بیوہ خاتون پر پڑوسیوں نے قابل اعتراض تبصرے کیے جس کے سبب گاؤں والوں اور خاتوں کے بیٹوں میں زبردست لڑائی چھڑ گئی۔

ہردوئی: دو گروپوں کے مابین شدید جھڑپ کی ویڈیو وائرل

دونوں طرف سے مسلسل لاٹھیوں اور ڈنڈوں کی بوچھاڑ ہونے لگی اور تھوڑی ہی دیر میں گاؤں کی سڑکوں پرلوگوں کا ہجوم نکل آیا۔

ان سارے واقعات کی ایک ویڈیو کسی مقامی شخص نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس گاؤں پہنچ گئی اور فوری طور پر دونوں فریقین کے خلاف احتیاطی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔دونوں فریقین کو دفعہ 151 کے تحت ایس ڈی ایم عدالت میں پیش کیا گیاہے۔

ھردوئی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیان جے سنگھ نے بتایا کہ قاسم پور تھانہ علاقے کے سرہری گاؤں کی ایک بیوہ خاتون پر قابل اعتراض تبصرے کرنے پر ان کے بیٹے اور گاؤں کے کچھ لوگوں کے درمیان شدید چھڑپیں ہوئیں اس معاملے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دونوں فریقین کے خلاف احتیاطی کارروائی کی گئی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.