دوکانداروں کی جانب سے ضروری اشیاء کو زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کی خبر جب انتظامیہ کو لگی تو چھاپہ مارا گیا۔ موقع پر موجود سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے ہی لوگ زیادہ دام پر سبزیاں اور پھل فروخت ہونے کی شکایت کرتے نظر آئے۔ گراں ریٹ پر سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
افسران کے مطابق 'جو بھی دکاندار زیادہ قیمت پر ضروری اشیاء فروخت کرتے ہوئے پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔'
چھاپہ ماری کے دوران کچھ اشیاء تو اپنے ریٹ سے پانچ گنا زیادہ پر فروخت ہوتی پائی گئیں۔
خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ بلا وجہ گھر سے نہ نکلیں۔ اگر بہت ضروری ہو تو گھر سے باہر نکلیں۔
اس دوران علاقوں میں کچھ ہی دوکانیں کھلی ہیں۔ ضروری چیزوں کی قلت ہے۔ لوگ خوف میں ہیں۔ ضروری اشیاء کی کمی ہو رہی ہے، اسی وجہ سے ضروری اشیاء کو دوکاندان من مانے طریقے سے فروخت کر رہے ہیں۔