ETV Bharat / city

ریئلٹی چیک: ماسک نہ لگانے پر کیسا جواب دے رہے بنارسی - varanasi covid 19 guidelines

سماجی فاصلہ اور ماسک کے تعلق سے لوگوں کی عدم توجہی کتنی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔ تاہم کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وارننگ کے باوجود عوام احتیاطی تدابیر پر کم ہی عمل کررہے ہیں۔

varansi-reality-check-on-covid-19-guidelines

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 10:35 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر کے بعد اب لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی ہے۔ نرمی کی وجہ سے بنارس کے گھاٹوں پر رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ یہاں کثیر تعداد میں عوام گھاٹوں پر جمع ہو رہے ہیں جہاں کورونا گائیڈ لائنز کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ سماجی فاصلہ اور ماسک لگانے کی جانب بیشتر لوگوں کی توجہ نہیں ہے۔ وہیں کورونا کی تیسری لہر کی وارننگ کے باوجود لوگ احتیاطی تدابیر پر کم ہی عمل کررہے ہیں'۔

ویڈیو

اس حوالے سے بنارس کے 80 گھاٹ پر ای ٹی وی بھارت نے ریئلٹی چیک کیا اور ان لوگوں سے سوال کیا جو لوگ ماسک لگائے کے بغیر عوامی مقامات پر گھوم رہے تھے۔ اس درمیان ماسک نہ لگانے والے افراد مضحکہ خیز جواب دے رہے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ پولیس انتظامیہ عوام کو کووڈ گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی مسلسل ہدایت کررہی ہے، متعدد چوراہوں پر ماسک لگانے کی یاد دہانی کرائی جارہی ہے اس کے باوجود عوامی سطح پر اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے ابتداء میں اتر پردیش حکومت نے ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا تھا اس کے باوجود بھی عوام نہ ہی کورونا سے بچنے کی جانب توجہ دے رہی ہے اور نہ ماسک لگا رہی ہے۔ ماسک نہ لگانے والوں میں زیادہ تر نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.