کلرکس کا الزام ہے کہ ان کا تبادلہ غیرقانونی ہے۔ اس لیے جب تک ان کے تبادلے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا، تب تک وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔
بارہ بنکی کے گھوسیانہ واقع ایس ڈی او دفتر میں کلرکس کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری رہا ہے۔ کلرکس کا کہنا ہے کہ یہاں کے تمام کلرکس کا ایک ساتھ ضلع کے باہر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
جبکہ قانونً 40 فیصدی سے زیادہ کلرکس کا ایک ساتھ تبادلہ نہیں کیا جا سکتا. کلرکس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کام تو متاثر ہو ہی رہا ہے اس سے ریونیو کا بھی خسارہ برداشت کرنا پڑا گا جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
احتجاج کرنے والوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کا تبادلہ واپس نہیں لیا گیا تو ان کا غیر معینہ احتجاج جاری رہے گا۔