ETV Bharat / city

جونپور: سانڈ کے حملے میں ایک شخص ہلاک، مقامی لوگوں کا احتجاج - آوارہ سانڈ نے ان پر حملہ

اتر پردیش میں بدھ کو تھانہ پوارا میں سانڈ کے حملے میں ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے کمیونٹی صحت مرکز ستہریا کا گھیرائو کیا۔

جونپور: سانڈ کے حملے میں 55 سالہ شخص کی موت

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 7:07 PM IST

جہاں اتر پردیش حکومت آوارہ جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق ’تحفظ گائے ایکٹ‘ کے تحت گئو شالہ کی تعمیر اور تمام انتظامات کرنے کے دعوے کر رہی ہے وہیں، آوارہ جانوروں کے حملوں میں اکثر لوگوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

ایسا ہی ایک دردناک واقعہ بدھ کو تھانہ پوارا حلقہ کے اونچڈیہ میں پیش آیا جب 55 سالہ ڈاکٹر جگدیش مشرا رفع حاجت کے لئے اپنے گھر کے قریب بیٹھے تھے کہ آوارہ سانڈ نے پیچھے سے ان پر حملہ کر دیا۔

سانڈ کا یہ حملہ اتنا شدید تھا کہ سانڈ کے سینگ جگدیش مشرا کی گردن میں گھس گئے تھے۔ متاثرہ شخص کی موقع پر ہی موت ہوئی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : جموں و کشمیر میں آئندہ 10 دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان

اطلاع ملنے پر ایمبولنس اور پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کمیونٹی صحت مرکز ستہریا پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے جگدیش مشرا کو مردہ (Brought Dead) قرار دے دیا۔

اس واقعہ سے ناراض ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمیونٹی صحت مرکز کا گھیراؤ کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ ’’جب تک نائب ضلع مجسٹریٹ مچھلی شہر نہیں آتے تب تک لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نہیں لے جانے دیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: اپوزیشن کے اراکین پارلیمان کا زرعی قوانین منسوخ کرنے کا مشترکہ مطالبہ

لوگوں کو سمجھانے کے لئے تھانہ پوارا ایس یو ایس ایس پنکج، تھانہ منگرا بادشاہ پور سب انسپکٹر منوج کمار پانڈے بڑی کوشش کی لیکن متوفی کے اہل خانہ اور گاؤں والوں نے ان کی باتیں نہیں سنیں۔

وہیں، گھیرائو کرنے والے افراد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’’اس طرح کے واقعات ہر روز رونما ہوتے رہتے ہیں اور متعدد بار نائب ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دے کر آگاہ کیا گیا لیکن آج تک صرف یقین دہانی ہی کرائی گئی۔ لہٰذا فوری طور پر ٹھوس کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.