ETV Bharat / city

ٹی ای ٹی امتحان: امیدوار سوالنامے، بارش اور جام سے پریشان - اتر پردیش میں یو پی ٹی ٹی ای ٹی امتحان

اترپردیش ٹیچر اہلیتی امتحان بدھ کو پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا, دو مرحلوں میں منعقد ہونے والے امتحان میں امیدواروں کو سوالنامے کے ساتھ بارش اور جام نے بھی کافی پریشان کیا۔

ٹی ای ٹی امتحان
ٹی ای ٹی امتحان
author img

By

Published : Jan 8, 2020, 8:15 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں صبح سے ہی بارش کی بوندوں اور ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ سے لگے جام سے ہزاروں امیدواروں کے امتحان مراکز پر پہنچنے میں جانوں پر بن آئی تو سینکڑوں کے امتحان چھوٹ گئے۔

پرائمری سطح کا امتحان صبح 10 سے 12:30 بجے تک 1986 مراکز پر اور اپر پرائمری سطح کا امتحان دوپہر 2:30 سے 5:00 بجے تک 1063 مراکز پر منعقد ہوا۔

دوران امتحان ایس ٹی ایف نے پریاگ راج میں بڑی کامیابی حاصل کی، ایس ٹی ایف نے پیپر لیک کرانے والے ہائی ٹیک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات ملزمین کو گرفتار کیا۔

آگرہ اور علی گڑھ میں امتحان کے دوران ایک-ایک مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، ایس ٹی ایف نے غازی پور کے چھاونی لائن واقع بدھم شرن انٹرکالج میں امتحان کے دوران نقل کرانے کے الزام میں پرنسپل سمیت چار افرد کو گرفتار کیا ہے، پرنسپل پارس سنگھ پر الزام ہے کہ وہ امیدواروں کے پرچے حل کررہے تھے۔

اس سےقبل کئی اضلاع میں منگل کی شام سے ہی ہورہی رک-رک کر بارش کی وجہ سے امیدواروں کو امتحانی مراکز تک بھیگھتے ہوئے پہچنا پڑا، تو وہیں متعدد امتحانی مراکز سے سینکڑوں امیدواروں کے پاس فوٹو شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی، ساتھ ہی کئی اضلاع میں امیدواروں کاامتحانی مراکز تک پہنچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Intro:Body:

RegionalPosted at: Jan 8 2020 6:30PM

ٹی ای ٹی امتحان:سوالنامے کے ساتھ بارش اور جام نے بھی امیدواروں کو مشقت میں ڈالا

لکھنؤ:08 جنوری(یواین آئی)اترپردیش ٹیچر اہلیتی امتحان بدھ کو پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا۔دو مرحلوں میں منعقد ہونے والے امتحان میں امیدواروں کو سوالنامے کے ساتھ بارش اور جام نے بھی کافی مشقت میں ڈالا۔

ریاستی راجدھانی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں صبح سے ہی بارش کی بوندوں اور ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ سے لگے جام سے ہزاروں امیدواروں کے امتحان سنٹروں پر پہنچنے میں جانوں پر بن آئی تو سینکڑوں کے امتحان چھوٹ گئے۔

پرائمری سطح کا امتحان صبح 10 سے 12:30 بجے تک 1986 مراکز پر اور اپر پرائمری سطح کا امتحان دوپہر 2:30 سے 5:00 بجے تک 1063 مراکز پر منعقد ہوا۔دوران امتحان ایس ٹی ایف نے پریاگ راج میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ایس ٹی ایف نے پیر افشاں کرانے والے ہائی ٹیک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سات ملزمین کو گرفتار کیا۔

آگرہ اور علی گڑھ میں امتحان کے دوران ایک۔ایک مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ایس ٹی ایف نے غازی پور کے چھاونی لائن واقع بدھم شرن انٹرکالج میں امتحان کے دوران نقل کرانے کے الزام میں پرنسپل سمیت چار افرد کو گرفتار کیا ہے۔پرنسپل پارس سنگھ پر الزام ہے کہ وہ امیدواروں کے پرچے حل کررہے تھے۔

اس سےقبل کئی اضلاع میں منگل کی شام سے ہی ہورہی رک رک کر بارش کی وجہ سے امیدواروں کو امتحانی مراکز تک بیگھتے ہوئے پہچنا پڑا۔تو وہیں متعدد امتحانی مراکز سے سینکڑوں امیدواروں کے پاس فوٹو شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ساتھ ہی کئی اضلاع میں امیدواروں کاامتحانی مراکز تک پہنچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یواین آئی۔ولی

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.