ETV Bharat / city

بستی کے ایس پی کا تبادلہ، تین پولیس اہلکار معطل - بستی کے پولیس افسر ہیمراج مینا

وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کے روز طالبہ کے ساتھ استحصال معاملے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں پولیس کا تبادلہ کردیا جبکہ دو افسران کو معطل کر دیا۔

بستی کے ایس پی کا تبادلہ، تین پولیس اہلکار معطل

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 5:42 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ' بستی کے پولیس افسر ہیمراج مینا کو پولیس ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر سے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر نوٹیفکیشن ہیڈکوارٹر میں تعینات پولیس افسر اشیش شریواستو کو بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ' قبل ازیں طالبہ کے ساتھ بد سلوکی کرنے اور اس کے خلاف فرضی معاملہ درج کرنے کے سلسلے میں کوتوال رامپال یادو، سب انسپکٹر دیپک سنگھ اور شہر تھانے میں تعینات سب انسپیکٹر دُرگ وجے سنگھ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ داروغہ دیپک سنگھ نے طالبہ سے پیار کا اظہار کیا تھا اور منع کرنے پر اس کے ساتھ بد سلوکی کرنے کے ساتھ ساتھ طالبہ کے خلاف فرضی معاملے درج کیے تھے۔ اس معاملے کی تفتیش گورکھپور کے اے ڈی جی پی اکھل کمار نے کی اور الزام درست پائے جانے کے بعد ملزم داروغہ کے علاوہ دو دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کی کاروائی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.