ETV Bharat / city

بارہ بنکی: تعلیمی نطام کی بحالی سے مدارس کے طلبا خوش - حکومتی گائیڈ لائن پر عمل

ضلع بارہ بنکی کے تمام دینی مدارس کے تعلیمی نظام کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ان لاک 5 کی گائیڈ لائن پر زور و شور سے عمل جاری ہے۔

Unlock 5: Education ministry issues guidelines for school reopening
بارہ بنکی: تعلیمی نطام کی بحالی سے مدارس کے طلبہ خوش
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 4:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں حکومت کی جانب سے نافذ ان لاک 5 کی گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے دینی مدارس میں دوبارہ سے تعلیمی نظام بحال ہو نے کے امکانات ہیں۔

بارہ بنکی: تعلیمی نطام کی بحالی سے مدارس کے طلبہ خوش

حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مدارس انتظامیہ کی جانب سے یہ باتیں بھی کہی گئی ہیں کہ' مدارس میں انہی طلبا کو تعلیم کے لیے اجازت دی جائے گی جن کے والدین بچوں کو مدرسہ بھیجنے کے لئے راضی ہوں گے'۔

ان احکامات کے پیش نظر 18 اکتوبر کو شہر میں واقع مختلف مدارس انتظامیہ اور بچوں کے والدین کے مابین ایک میٹنگ ہوئی اور والدین سے راضی نامہ پر دستخط کرائے گئے۔ اسی ضمن میں ضلع کے شہر بارہ بنکی میں واقع مدرسہ عربیہ حنیف العلوم کے درجہ 9 تا 12 تک کے تمام طلبا و طالبات کے والدین کو حکومتی گائیڈلائن سے واقف کرایا گیا۔ مزید انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو ماسک لگوا کر مدرسہ بھیجیں اور ان کی صحت کا مکمل خیال رکھیں۔

مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ تعلیمی نظام کو بحال کیے جانے کے پیش نظر تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ مدارس میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ طلبا کو سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے بٹھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ زیادہ تر والدین مدارس کے انتظامات سے مطمئن ہو کر بچوں کو مدرسہ بھیجنے پر راضی ہیں'۔

مزید پڑھیں:

اسکول انتظامیہ کی منمانی کے خلاف سماج وادی پارٹی کا احتجاج

آپ کو بتادیں کہ' عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظت کیے گئے لاک داؤن کی وجہ سے اب تک دینی مدارس کا تعلیمی نظام ٹھپ تھا، لیکن 7 ماہ کے طویل وقفے کے بعد اب ان لاک5 کی گائیڈ پر عمل کرتے ہوئے تمام تعلیمی نظام کو دوبارہ بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تعلیمی نظام کے بحال ہونے پر طلبا و طالبات میں کافی خوشی دیکھی جا رہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.