پہلا سڑک حادثہ تھانہ کوتوالی نگر حلقہ کے رسولی موڑ پر ہوا، جہاں ایک بائیک پر سوار میاں بیوی کو ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں کار سوار اسندرہ کے سابق پردھان شبیر مہدی اور ان کی اہلیہ زینت کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
یہ دونوں جئے پوریہ اسکول میں اپنی گود لی بیٹی کا ایڈمشن کرانے گئے تھے۔ اس حادثہ کے بعد مہلوکین کے کنبہ میں رنج کا ماحول ہے۔
دوسرا واقعہ کوٹھی تھانہ حلقہ کے بھان مؤ چوکی کے پاس ہوا۔ یہاں صبح ساڑھے 7 بجے ایک سائیکل سوار کو بچانے کے چکر میں حیدرگڑھ سے بارہ بنکی جا رہی روڈویز کی انڈرٹیکینگ بس پلٹ گئی۔
اس حادثہ میں سائیکل سوار دھنولی گاؤں کے دھنی رام (60) کی موقع پر موت ہو گئی۔ جب کہ بس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو پولس نے ایمبولینس کی مدد سے ضلع ہسپتال لیا۔