ETV Bharat / city

قتل کے دو ملزمان کوعمر قید - ضلع ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری کی عدالت نے نو سال قبل پنچایت انتخاب کے دوران ہوئے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دو ملزمان ٹیچر و ان کے والد کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

Two murder teachers and their father sentenced to life imprisonment
قتل کے دو ملزمان ٹیچر و ان کے والد کو عمر قید کی سزا
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 1:42 PM IST

استغاثہ کے بموجب 2010 میں تھانہ اودے پور علاقے کے موضع رتیہ پور کٹریہ میں پنچایت انتخاب کے دوران گاؤں کے مدعی نریندر پرساد پانڈے و ان کے بھائی سریندر پانڈے بی ڈی سی کا انتخاب لڑ رہے تھے، جس میں ان کے حریف نیرج پرتاپ سنگھ کامیاب ہوئے تھے۔

جیت کے بعد 31 اکتوبر 2010 کی شام پانچ بجے فتح کا جلوس نکالا گیا۔ نیرج پرتاپ سنگھ بندوق و ان کے والد جنگ بہادر سنگھ مع ایک درجن لوگوں کے ساتھ لاٹھی ڈنڈہ لیے ہوئے تھے، نریندر پانڈے کے ذریعہ دروازہ پر آتش بازی کرنے سے منع کرنے پر نوین پرتاپ نے دھرمیندر پانڈے (30) کو گولی مار دی تھی۔

نریندر پانڈے نے ٹیچر نوین پرتاپ سنگھ و اس کے والد جنگ بہادر سمیت نو ملزمان کے خلاف پولیس میں کیس درج کرایا تھا۔

عدالت نے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد ٹیچر نوین پرتاپ سنگھ و اس کے والد جنگ بہادر سمیت دونوں ملزمان کو عمر قید و 50-50 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے، بقیہ افراد کو بری کر دیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.