پی آر او میڈیا سیل بہرائچ کے پریس نوٹ کے مطابق آج بہرائچ تھانہ رام گاؤں کے سب انسپکٹر سورج کمار اپنے ہمراہی پولیس کانسٹیبل یوگیندر سنگھ، راہل سنگھ، اونیش وکرم سنگھ، لوکیش سنگھ یادو ، اے راجیش کمار چوکی شاہراہ کے سامنے بیریکیٹنگ لگا کر مشکوک گاڑیوں کی جانچ کر رہے تھے۔
دو موٹر سائیکل پر 3 افراد بہرائچ کی جانب سے آرہے تھے تھے۔ جنہیں ٹارچ دکھا کر روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ لوگ بھاگنے لگے۔جس سے پولیس کو شبہ ہوا اور انہیں پیچھا کر پکڑ لیا گیا ۔
تحقیقات کے بعد یہ پتہ چلا کہ موٹر سائیکل چوری کی ہے۔ جس کے سلسلے میں مقامی تھانہ نمبر 20/2020 سیکشن 41 سی آر پی سی و 411/413/419/420/467/468/471 بنام محمد عرفان، محفوظ خان اور اکبر علی کو گرفتار کر عدالت بھیجا گیا-
ملزمان کے پاس سے 02 چوری شدہ موٹرسائیکل سپر اسپلنڈر 14،500 / - نیپالی کرنسی اور 570 / - روپے برآمد ہوا۔