اترپردیش کے ضلع دیوریا کے رودر پور علاقے میں پولیس نے تین لٹیروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لوٹ کا سامان برآمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے رام لکشمن چوراہے پر دو موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو وہ واپس فرار ہونے لگے۔
پولیس نے گھیرا بندی کر کے سندیپ نشاد، سنتوش نشاد اور دیگر ایک کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے زیورات،موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار بدمعاشوں کی پولیس کو لمبے عرصے سے تلاش تھی۔