ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کو محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فوڈ سکیورٹی ان وہیلس کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ وین ضلع کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے والی عشیہ میں ہونے والی ملاوٹ کی جانچ کرے گی۔ عام عوام بھی اس وین پر کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ جانچ کرا سکے گا۔
اس موقع پر فوڈ اینڈ ڈرگس افسر پرینکا سنگھ نے بتایا کہ یہ وین دور روز ضلع میں مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی جانچ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: کووڈ-19 ویکسینیشن کے تئیں بیداری مہم
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ محکمہ مسلسل ملاوٹ روکنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ اس وین کے ذریعہ عوام اور کاروباریوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اچھی اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کا استعمال کر سکیں اور انہیں اپنی ذمہداریوں کا احساس کرایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ عوام گھریلو نسخوں سے بہ آسانی کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی جانچ کر سکے اس کے لئے محکمے کی جانب سے ٹریننگ پروگرام بھی چلائے جا رہے ہیں۔