ETV Bharat / city

Samajwadi Vijay Rath Yatra: سماج وادی وجے رتھ یاترا کا چھٹا مرحلہ آج سے جونپور میں

سماجوادی پارٹی Samajwadi Party کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو وجے رتھ یاترا Samajwadi Vijay Rath Yatra کے چھٹے مرحلے میں دو روز تک جونپور میں ہوں گے، جہاں ضلع میں چھ مقامات پر جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 12:58 PM IST

Samajwadi Vijay Rath Yatra
Samajwadi Vijay Rath Yatra

جونپور: سماج وادی پارٹی Samajwadi Party کے صدر اکھلیش یادو منگل سے جونپور میں پارٹی کی وجے رتھ یاترا Samajwadi Vijay Rath Yatra کے چھٹے مرحلے کی قیادت کریں گے۔

سماجوادی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، اکھلیش یادو دو دن تک جونپور کے تمام اسمبلی حلقوں کےدورے پر ہوں گے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو Akhilesh Yaedav منگل کو صبح 11 بجے جونپور پہنچیں گے۔

جونپور ضلع میں چھ مقامات پر ان کے جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر ان کے استقبالیہ پروگرام بھی ہیں۔

اکھلیش منگل کو صبح 11:00 بجے ظفرآباد اسمبلی Akhilesh Yadav in Zafar Abad Assembly کے دھرم پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جون پور صدر اسمبلی حلقہ کے قطب پور چوراہے پر دوپہر 12:00 بجے ان کی جلسہ عام کی تجویز ہے۔ اس کے بعد دوپہر 1:00 بجے اکھلیش گلال پور میں واقع ملہنی بازار میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اکھلیش یادو کا اگلا جلسہ عام دوپہر 03:00 بجے جمونیہ میں ہوگا۔ اس کے بعد جونپور میں وہ پارٹی کے مقامی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا جونپور میں ہی رات قیام کا پروگرام ہے۔

اگلے دن 15 دسمبر کو صبح 11:30 بجے اکھلیش وجے رتھ یاترا کے ساتھ بدلاپور اسمبلی حلقہ جائیں گے۔ جہاں کیڈرپور کے گراؤنڈ میں ان کا جلسہ ہے۔ اس کے بعد وہ دوپہر 12:00 بجے سجن گنج اور 01:00 بجے مچھلی شہر کے جمال پور میں واقع بی ایم میموریل اسکول میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:

اکھلیش کے یاترا کے آخری مرحلے میں 03:00 بجے مڈیاہو واقع وویکانند رام لیلا میدان میں جلسۂ عام منعقد ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.