گورنر نے آج لکھنؤ میں راجرشی اوپن یونیورسٹی پریاگ راج کے علاقائی مرکز لکھنؤ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاح تقریب میں کہا کہ ریجنل سنٹر میں 'آئین کی تمہید' کی ہورڈنگ لگایا جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہاں کے لوگ ملک کے افتخار کے تئیں کتنی محبت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں آئین میں درج شہریوں کے حقوق و فرائض کے ضمن میں بھی ہورڈنگ لگائی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سبھی ریاستی یونیورسٹیوں میں آئین کی تمہید،حقوق و فرائض کا ذکر کرتے ہوئے ہورڈنگ لگائی جائے گی جس سے طلبہ دوران تعلیم ہی اپنے حقوق کے ساتھ ملک کے تئیں اپنے فرائض سے بھی واقفیت حاصل کرسکیں گے۔
آنندی بین پٹیل نے 12 کی تعلیم کے بعد اعلی تعلیم میں طلبہ کے گرتے شرح پر فکر کا اظہارکرتے ہوئے ریاستی یونیورسٹیز میں طلبہ کے داخلے کی تعداد میں اضافہ کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کی شرح ابھی 25.9 فیصدی ہے جو قومی اوسط 26.3 فیصدسے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے اعلی تعلیم میں اندراج کی شرح 50 فیصد کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ لہذا ہمیں اس جانب کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجرشی اوپن یونیورسٹی ریاست کے دور دراز دیہی علاقوں تک 1200 سے زیادہ اسٹڈی مراکز کے ذریعہ ملک اور سماج کی ضرورت کے تحت 116 تعلیمی پروگراموں کو چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے شہیدوں کے لواحقین اور تیسری جنس کے طبقے کو مفت میں تعلیم دینے کی یونیورسٹی نے جو نئی پہل کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔