ریاست اترپردیش میں محکمہ صحت کے وزیر اتل گرگ نے ضلع امروہہ کے گجرولا اور دھانورا سرکاری اسپتال کا معائنہ کیا۔
وزیر صحت نے اسپتال کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مریضوں کے حالات کو جاننے کی بھی کوشش کی۔
اُنہوں نے مریضوں سے بات کرکے اسپتال میں ملنے والی دوا کے بارے میں بھی جانکاری لی۔
اتل گرگ نے کہا کہ پہلے کی حکومت کے مقابلے ہماری حکومت میں محکمہ صحت میں جو تبدیلی آئی ہے یہ دیکھنے کے قابل ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں صرف وزیر بن جانے کی کوشش رہتی تھی لیکن یوگی حکومت میں کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آتل گرگ نے کہا کہ آج 15 ہزار ڈاکٹر سرکاری اسپتالوں میں موجود ہیں اور آنے والے دس برسوں میں سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری ہو جائیگی۔