ETV Bharat / city

ہردوئی: بھائی نے بھائی کی جان لی - تڑیاواں علاقے

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے تڑیاواں علاقے میں شراب پی کر گاڑی نہ چلانے کی نصیحت کرنے پر بھائی نے ہی بھائی کو بھالا گھونپ کر مار ڈالا۔

بھائی نے بھائی کی جان لی
author img

By

Published : Sep 12, 2019, 11:25 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:50 AM IST

اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے تڑیاواں علاقے میں شراب پی کر گاڑی نہ چلانے کی نصیحت دینے پر ایک شخص نے بڑے بھائی کو بھالا گھونپ کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ تڑیاواں علاقے کے جنگیا گاؤں باشندہ ستیندر کمار کا چھوٹا بھائی انوراگ گاڑی چلاتا ہے۔ دو تین دن پہلے وہ نشے کی حالت میں گاڑی چلارہا تھا جس کی شکایت گاؤں کے لوگوں نے اس کے بڑے بھائی ستیندر سے کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کی شکایت ملنے کے بعد ستیندر بدھ کی رات انوراگ کو شراب پی کر گاڑی نہ چلانے کے ضمن سمجھا رہا تھا، اسی بات کے سلسلے میں دونوں بھائیوں کے درمیان بحث و مباحثہ ہونے لگا اور بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی جس کے بعد انوراگ نے قریب ہی رکھے بھالا بڑے بھائی کے پیٹ میں گھونپ دیا اور فرار ہوگیا، نازک حالت میں اسپتال لے جاتے وقت ستیندر نے راستے میں ہی دم توڑدیا۔
اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس قتل کے ملزم کو تلاش رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 9:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.