ETV Bharat / city

اتسو میں مشغول سیلاب سے بے خبر ہے بی جے پی حکومت: اکھلیش

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 10:21 PM IST

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یاد نے کہا کہ 'اتسو میں مشغول ہوکر سیلاب کی خطرناکی سے بے خبر ہے بی جے پی۔

اتسو میں مشغول سیلاب سے بے خبرہے بی جے پی حکومت

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں کئی ندیوں میں طغیانی ہے، سینکڑوں گاوں سیلاب میں ڈو گئے ہیں۔ لوگ گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مویشی چارے کی کمی میں نیم مردہ ہورہے ہیں۔ فصل تباہ ہوگئی ہے۔ اہم شاہراہوں پر آمد ورفت بند ہے۔ راحت کام شروع نہ ہونے سے ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے۔ عوام پریشان حال ہیں۔بلرام پور، مہاراج گنج، بارہ بنکی، سدھارتھ نگر، گونڈہ وغیرہ درجنوں اضلاع میں سیلاب میں پھنسے ہیں جان بچانے کےلئے نقل مکان کو مجبور ہیں لیکن سیلاب میں پھنسے افراد کی کوئی خبر گیری کرنےوالا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: مودی نے راجیو گاندھی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

ضلع کے افسران ابھی بھی سوئے ہوئے ہیں۔ لوگ اپنی حفاظت اور کھانے پینے کے لیے اپنے وسائل پر ہی منحصر ہیں۔ بی جے پی حکومت کو سیلاب کے بحران کے بجائے اپنی جھوٹی حصولیابیاں گنانے کے لئے اشتہارت چھپوانے سے ہی فرصت نہیں مل رہی ہے۔ عوام انہی وجوہات سے بی جے پی کو دوبارہ اقتدار نہیں دیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.