اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ منڈاولی کے گاؤں نرم پور کے پاس تیز رفتار سے آرہی کار نے سائیکل پر سوار استاذ ستیندر کمار کو ٹکر مار دی، جس کے بعد انہیں بجنور ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔
ستیندر کمار پاس کے ہی اسکول میں سائیکل پر سوار ہو کر آج صبح نو بجے کے قریب گھر سے نکلے تھے کہ کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ اس حادثے کے بعد پورا خاندان صدمے میں ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔