ETV Bharat / city

غیرقانونی وصولی کرنے والے اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: یوگی - غیرقانونی وصولی کرنے والے اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ غیر قانونی وصولی کرنے والے اسپتال اور فرضی ڈاکٹر انسانیت کے مجرم ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

غیرقانونی وصولی کرنے والے اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: یوگی

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 10:51 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ، ٹیم 11 کے ساتھ کووڈ- 19 کی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ کچھ اضلاع میں اسپتالوں کے ذریعہ مریضوں سے غیر قانونی وصولی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جعلی ڈاکٹروں کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ لوگ انسانیت کے مجرم ہیں۔ ان کی مذمت کی جانی چاہئے۔ پولس ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ واریرس کے ساتھ بدسلوکی کے کچھ واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہیلتھ ورکرس پورے عزم کے ساتھ دن رات ہماری خدمت میں مصروف رہتے ہیں، ان کے ساتھ بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ضلعی انتظامیہ کو ایسے واقعات پر سخت ایکشن لینا چاہئے۔ ہر صورت میں طبی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ریمڈیسویر انجیکشن کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ تمام اضلاع میں روزانہ علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ یہ دوا سرکاری اسپتالوں میں مفت فراہم کی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو لازمی طور پر اس دوا کی طلب، سپلائی اور کھپت کی مکمل تفصیل رکھنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.