مظفر نگر سے آئی جماعت کی کوارینٹین مدت پوری ہونے کے بعد انھیں آج بذریعہ روڈ ویز بس ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
مظفر نگر سے 12 افراد پر مشتمل جماعت ضلع بہرائچ آئی ہوئی تھی، جنھیں کورونا کے ڈر سے 14 دنوں کے لئے کوارینٹین کیا گیا تھا۔
نگر پالیکا پریشد کے سابق چیئرمین سماجی کارکن حاجی تیجے خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مظفر نگر کی جماعت جو بارہ افراد پر مشتمل تھی، جس میں محمد جاوید سلمانی، محمد حسیب، محمد ساجد، محمد فرقان، محمد زبیر، محمد عظیم، اقبال حمد، محمد عرفان، ابوطالب، فیروز، محمد ندیم اور محمد عرفان شامل ہیں۔
لاک ڈاؤن کے سبب ان سب کو پہلے موضع خیرٹیا امین پور کے ایک گھر میں کوارینٹین کیا گیا، بعد ازاں انھیں ضلع اسپتال کے کوارینٹائن وارڈ لایا گیا جہاں15 اپریل کو ان تمام کے خون کے نمونے معائنے کے لئے میڈیکل کالج لکھنؤ بھیجے گئے تھے سب کی رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد 14 دن تک کوارینٹین کیا گیا۔
سابق چیئرمین تیجے خان نے بتایا کہ مظفر نگر جماعت کی کوارینٹین مدت پوری ہونے کے بعد آج ضلع انتظامیہ کی مدد سے ان سب کو روڈ ویز بس کے ذریعہ سبھی کو مظفر نگرروانہ کردیا گیا۔