خاص بات یہ ہے کہ یہ جو عارضی طور پر کاٹیج تیار کیا جائیگا، وہ مکمل طور پر 'بلیٹ پروف ہوگا'۔ اس معاملے میں ایودھیا سے بابری مسجد کیس کے مدعی رہے اقبال انصاری سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اقبال انصاری نے بتایا کہ 'بھگوان تو سب کا مالک ہے اور وہی پوری کائنات چلا رہا ہے، اس کو کسی بھی بلیٹ پروف گھر کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر یوگی حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں تو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں صرف مندر بننے کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ 9 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ نے دہائیوں سے زیرالتوا اس معاملے پر تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے شری رام للا فریق کو پوری زمین دے دی تھی، وہیں دوسری جانب بابری مسجد کی تعمیر کے لیے الگ سے 5 ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔