ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر بریسٹ فیڈنگ کی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
سی ایم او رمیش چندرا کے مطابق اس قسم کی پہل سے سفر کے دوران بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کو شرم و حیا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا'۔
ڈاکٹر آبھا ورما نے کہا کہ' بریسٹ فیڈنگ کارنر کی کافی ضرورت تھی، جسے پورا کیا گیا۔ مزید وہ کئی اور عوامی مقامات پر اس قسم کے بریسٹ فیڈنگ کارنر قائم کریں گے'۔
خیال رہے کہ عوامی مقامات پر نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے کے لیے ماؤں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جس کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے بریسٹ فیڈنگ کی خصوصی انتظام کیا ہے۔ بارہ بنکی ضلع میں یہ پہلا بریسٹ فیڈنگ کارنر ہے جس کا افتتاح آج کیا گیا۔
بریسٹ فنڈنگ کا افتتاح روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر کے کے اگروال اور سی ایم او رمیش چندرا نے مشترکہ طور پر کیا۔