ETV Bharat / city

عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم کسانوں کا مسئلہ حل کریں

ضلع بارابنکی میں گاندھی نواز اور سوشلسٹ لیڈر راج ناتھ شرما نے کسانوں کی حمایت میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے لیے اپواس رکھا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد موجودہ حکومت سے اٹھ چکا ہے اور اسے بحال کرنے کے لیے وزیراعظم کو کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا ہی ہوگا۔

socialist leader raj nath sharma
سوشلسٹ لیڈر راج ناتھ شرما
author img

By

Published : May 27, 2021, 8:06 AM IST

نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی مختلف بارڈرز پر 26 نومبر سے شروع کیے گئے کسانوں کے احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے پر کسانوں نے گزشتہ روز یوم سیاہ کے طور پر منایا، جس کا اثر ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھی نظر آیا۔

سوشلسٹ لیڈر راج ناتھ شرما

ضلع میں جو جو علاقے کسان تنظیموں سے وابستہ تھے ان علاقے کے گھروں پر کالے پرچم لہرائے گئے اور کسانوں کے حق میں اپنا احتجاج درج کرایا گیا۔ کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے بھی حفاظت کے پختہ انتظامات کیے ہوئے تھے۔

کسانوں کے یوم سیاہ منانے کے فیصلے کو مختلف سیاسی پارٹیوں اور کچھ سماجی کارکنوں نے بھی حمایت کی۔ گاندھی نواز اور سوشلسٹ لیڈر راج ناتھ شرما نے کسانوں کی حمایت میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے لیے اپواس بھی رکھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے یہ سب سے بڑی تحریک ہے، آزادی کی تحریک میں بھی اتنی لمبی کوئی تحریک نہیں چلی جس میں انگریزوں نے کوئی مذاکرات نہ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ضد کی وجہ سے یہ تحریک لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ اس تحریک کے اتنے لمبے ہونے کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ عوام بے حس ہوچکی اور اس میں احتجاج کی قوت نہیں رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں جس طرح سے بی جے پی کو شکست ہوئی ہے۔ اس سے حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ عوام کا اعتماد حکومت سے اٹھ چکا ہے اور اسے بحال کرنے کے لیے وزیراعظم کو کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا ہی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.