اس اعزازیہ تقریب میں 65 سابق فوجیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ اعزاز حاصل کرنے والے فوجی کافی مسرور نظر آئے۔ سابق فوجیوں نے دعوی کیا کہ اگر ملک کو ضرورت پڑی تو وہ آج بھی اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جواہر لال نہرو میموریل ڈگری کالج میں ہر برس کی طرح اس برس بھی سابق فوجیوں کے اعزاز کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اعزاز سے سرفراز کیے گئے فوجیوں نے کہا کہ ایسے پروگرام سے انہیں تقویت ملتی ہے۔
کچھ سابق فوجیوں نے اپنے مسئلے بھی بتائے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کا خیال رکھا جائے۔
جواہر لال نہرو میموریل پی جی ڈگری کالج کی جانب سے یہ تقریب فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے اور طلبا کو فوج کے تئیں راغب کرنے کے مقصد سے منعقد کی جاتی ہے۔
پروگرام کے کنوینر کا ماننا ہے کہ بھارت اس لیے محفوظ ہے کیوں کہ اس کی فوج مضبوط ہے۔