ETV Bharat / city

پولیس کٹ کے لئے 47.33 کروڑ روپے منظور - کووڈ۔19

اترپردیش حکومت نے کووڈ۔19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان بھی اپنی ڈیوٹی کررہے پولیس اہلکاروں کے کٹ کے لئے 47 کروڑ33 لاکھ روپے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔

Rs 47.33 crore sanctioned for police kit in up
پولیس اہلکار کٹ کے لئے 47.33کروڑ روپئے کی منظوری
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 4:48 PM IST

اترپردیش حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے استعمال میں آنے والی پی پی ای کٹ، سینیٹائزر، ڈسپپوزیبل ماسک/گلاس کی خریداری کے لئے ریاستی حکومت نے 47کروڑ 33لاکھ روپے جاری کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے گذشتہ 4اپریل کو ایک خط اڈیشنل چیف سکریٹری (ریونیو) کو بھیجا گیا تھا۔ جمعہ کو 47کروڑ33 لاکھ روپے کی رقم مالی سال 2020۔21 کے لئے منظور کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس رقم کو استعمال کرتے ہوئے ڈسپوزیبل ماسک کی جگہ پر ہر پولیس اہلکار کو دو ماسک، جو دھونے کے بعد بھی دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں، کو خریدا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ جس مد میں حکومت کی جانب سے رقم دی جارہی ہے اسی مد میں وہ رقم خرچ کی جائےگی۔

غور طلب ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ایسے میں اترپردیش حکومت کی جانب سے اس فنڈ کی منظوری سے انہیں پروٹیکشن کٹ مل سکے گی، جس سے وہ خود کو زیادہ محفوظ تصور کریں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.