ETV Bharat / city

'بابری مسجد مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے'

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے رکن اور بابری مسجد اراضی کے مدعی اقبال انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کی اور لکھنو میں ہو نے والے اجلاس اور آئندہ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

ss
author img

By

Published : Mar 12, 2019, 5:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج بابری مسجد ایکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں بابری مسجد تنازع کو حل کر نے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقبال انصاری

ہوئے بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے رکن اور بابری مسجد اراضی کے مدعی اقبال انصاری نے کہا 'ہم عدلیہ اور پینل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پینل جو بھی بات رکھے گی ہم اسے سنیں گے۔ بابری مسجد کیس 70 سال سے حل نہیں ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اب اس کا کوئی نہ کوئی حل نکال کے اس مسئلے کوختم کیا جائے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاملہ پینل کے ذریعے ختم ہوا تو ٹھیک ہے، ورنہ اسکا فیصلہ پھر عدالت ہی کرے گی۔

انہوں نے کہا:' پینل کے لوگ کل فیض آباد جا رہے ہیں، جو بھی بات ہوگی اُس پر غور کیا جائے گا'۔

شری شری روی شنکر کے نام پر اقبال انصاری نے کہا 'جب اجودھیا کے سادھو سنت اُن پر اعتماد نہیں کرتے تو پھر ہم ان پر اعتماد کیسے کریں؟
خیا ل رہے کہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں ایک سہ رکنی ثالثی پینل تشکیل دی ہے جس میں شری شری رو شنکر بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.