ETV Bharat / city

رامپور: کانگریس خواتین ونگ کا اجلاس منعقد

اترپردیش کے رامپور میں کانگریس کے رہنما ارشد علی خاں گڈو کی رہائش گاہ پر خواتین ونگ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

رامپور: کانگریس خواتین ونگ کا اجلاس منعقد
رامپور: کانگریس خواتین ونگ کا اجلاس منعقد
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 9:38 PM IST

رامپور میں کانگریس خواتین ونگ کا اجلاس منعقد ہوا اس دوران اسمبلی انتخابات میں خواتین کی حصہ داری کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ قبل ازیں کانگریس پارٹی نے نے اسمبلی انتخابات 2022 میں خواتین کی حصہ داری برھائے جانے کے اعلان کیا تھا جس کے بعد خواتین کارکنوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

رامپور: کانگریس خواتین ونگ کا اجلاس منعقد

کانگریس کی جانب سے خواتین کو پارٹی سے جوڑنے کی مہم تیز ہو گئی ہے۔ اسی سلسلہ میں آج ایک پروگرام رامپور شہر میں کانگریس پارٹی کے سابق امیدوار ارشد علی خاں گڈو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جہاں بڑی تعداد میں مقامی خواتین نے شرکت کرکے کانگریس کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

اس دوران سابق امیدوار حلقہ اسمبلی رامپور اور کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری ارشد علی خاں گڈو نے کہا کہ کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے بوتھ سطح پر خواتین کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی نے جس طرح سے خواتین کو اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد حصہ داری دینے کا اعلان کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رامپور کی تاریخی لائبریری کی شان و شوکت بحال کرنے کا عزم: شوکت علی خان

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی اسمبلی انتخابات میں حکومت بناتی ہے تو ہر طبقہ کی ترقی کےلیے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر میدان میں ترقی دی جائے گی، ان کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔ ارشد علی گڈو نے کہا کہ انتخابات میں بڑے پیمانہ پر خواتین کی حصہ داری سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔ انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن پاس کرنے والی طالبات کو الیکٹرک اسکوٹی اور موبائل فون فراہم کرنے کا اقدام کئے جائیں گے جس سے تعلیمی میدان میں ایک نئی روشنی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سات وعدے کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کانگریس اپنے منشور کو عوام تک پہنچانے کے لئے پرگیہ یاترا نکال رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.