ETV Bharat / city

حکومت پر چنمیانند کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام - پرینکا گاندھی اور چنمیانند

کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اترپردیش کے شاہ جہاں پور میں ریپ متاثرہ لڑکی کو کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے اور ریپ کے ملزم اور پارٹی کے رہنما چنميانند کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا
author img

By

Published : Sep 19, 2019, 6:35 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:53 AM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حکومت ریپ کے ملزم کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ہی اس کی دو تازہ ترین مثال دیکھنے کو ملی ہے جس میں پہلا معاملہ ریاست کے اناؤ شہر کا ہے جہاں ریپ کے ملزم رکن اسمبلی کو بچانے کے لئے بی جے پی حکومت شروع سے کوشش کرتی آرہی ہے۔ اسی طرح کا دوسرا معاملہ ریاست کے شاہ جہاں پور کا سامنے آیا ہے جہاں بی جے پی حکومت اپنے رہنما سوامی چنمیانند کو بچانے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہی ہیں۔

پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ 'اناؤ ریپ معاملے میں بی جے پی حکومت اور پولیس کی لاپرواہی اور ملزم کو تحفظ دیے جانے کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔ اب بی جے پی حکومت اور اترپردیش پولیس شاہجهاں پورمعاملے میں وہی دہرا رہی ہے۔ متاثرہ خوف میں مبتلا ہے لیکن بی جے پی حکومت پتہ نہیں کس چیز کا انتظار کر رہی ہے۔'

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.