ETV Bharat / city

کسان کی آواز کے سامنے اقتدار کا تکبر نہیں چلتا: پرینکا - کسان اپنا حق مانگنے کی لڑائی لڑ رہا ہے

پرینکا گاندھی کے مطابق ملک کا کسان اپنا حق مانگنے کی لڑائی لڑرہا ہے اور کسی بھی حکومت کو ان کی آواز کا جواب تکبر سے نہیں دینا چاہیے۔

Priyanka
پرینکا
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 3:36 PM IST

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکز کے زرعی قوانین کی مخالفت کررہے کسانوں کی تحریک کو درست قرار دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ کسان ملک کی شان ہیں اور ان کی بات ضرورسنی جانی چاہیے۔

پرینکا
پرینکا

پرینکا وڈرا نے کہا کہ اتر پردیش کے مظفر نگر میں جاری کسان مہا پنچایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کسان اپنا حق مانگنے کی لڑائی لڑرہا ہے اور کسی بھی حکومت کو ان کی آواز کا جواب تکبر سے نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کسان اس ملک کی آواز ہیں ۔ کسان ملک کی شان ہیں ۔ کسانوں کی آواز کے سامنے کسی بھی طاقت کا تکبر نہیں چلتا۔ کھیتی کو بچانے اور اپنی محنت کا حق مانگنے کی لڑائی میں پورا ملک کسانوں کے ساتھ ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: Syrian Farmers: شام میں زراعت کے لیے شمسی توانائی کا استعمال

قابل ذکر ہے کہ اس مہاپنچایت میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ جب تک تین زراعت مخالف قوانین واپس نہیں لیے جاتے، کسان اپنا دھرنا جاری رکھیں گے اور وہ گھر واپس نہیں جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.