ETV Bharat / city

ملازمین کے ساتھ پرنسیپل سیکریٹری کا رویہ پریشان کن : شاکر بخش

اقلیتی کمیشن میں ملازم اور اندرا بھون و جواہر بھون ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذمے دار شاکر بخش نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری بی ایل مینا کا رویہ افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین کو پریشان کرنے والا ہے۔

ملازمین کے ساتھ پرنسیپل سیکریٹری کا رویہ پریشان کن

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 3:28 PM IST

اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں کچھ روز قبل حج کمیٹی کے دفتر میں اس وقت ماحول گرم ہو گیا، جب یو پی اقلیتی محکمہ کے اعلی افسران اپنے ہی 'پرنسپل سیکریٹری بی ایل مینا' پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے نعرہ بازی کرنے لگے اور پرنسپل سیکریٹری کو فورا عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ملازمین کے ساتھ پرنسیپل سیکریٹری کا رویہ پریشان کن

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران اقلیتی کمیشن میں نوکری کر رہے اور اندرا بھون و جواہر بھون ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذمے دار شاکر بخش نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری بی ایل مینا کا رویہ افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین کو پریشان کرنے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں کے گوکھن پرساد اور مظاہر عباس کی موت نوکری کے دوران ہوئی لیکن ابھی تک اُنکے پریوار کے کسی بھی فرد کو نوکری ابھی تک نہیں ملی کیونکہ پرنسپل سیکرٹری بالکل اس جانب توجہ نہیں دیتے۔

شاکر بخش نے کہا کہ اقلیتی کمیشن کے کئی ملازمین برسوں پہلے ریٹائر ہو چکے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ابھی تک انہیں پینشن نہیں مل رہی ہے۔ اس کا خمیازہ اہل خانہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں گھر چلانا بہت زیادہ مشکل کام ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ہیلی کاپٹر بنانے والے آندھرا پردیش کے بےمثال موجد

کچھ روز پہلے اقلیتی محکمہ کے جوائنٹ سیکریٹری ایس این پانڈے، مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ، حج کمیٹی کے سیکرٹری راہل گپتا اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ملازمین نے پرنسپل سیکرٹری کی بدسلوکی کی شکایت درج کرنے چیف سیکرٹری کے پاس گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.