ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں مانسون نے قبل از وقت دم دار دستک دی ہے۔ یہاں دو روز سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں جون میں بارش کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
امسال جون میں یہاں اب 158 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ جو گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔ محکمے موسمیات کے ذرائع کے مطابق رواں برس اوسط سے 15-20 فیصد زیادہ بارش ہونے کی امید ہے۔
واضح ہو کہ بارہ بنکی اور اطراف میں گزشتہ دو روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے یہاں معمول کی زندگی بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔ محکمے موسمیات نے مزید بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ وقت سے قبل مانسون کی آمد سے عوام کو جہاں گرمی سے راحت ملی ہے۔ وہیں زراعت کے شعبہ پر اس کا ملا جلا اثر ہوگا۔
بارش سے جہاں مینتھا اور کھیت میں کھڑی دلہن کی فصلوں کو نقصان ہوگا۔ وہیں دھان اور دیگر فصلوں کی کاشت کے لیے کسانو کو فائدہ ہوسکتاہے۔ محکمے کے مطابق امسال مئی کے مہینے میں بھی خاطر خواہ بارش ہوئی ہے۔ اس طرح یہ برس بارش کے لحاذ سے اب تک بہتر برس ثابت ہوا ہے۔